۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
یوم قدس لندن

حوزہ/ لندن کے مرکز میں ہزاروں افراد نے یوم قدس کے موقع پر فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز (اتوار) لندن کے مرکز میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف ایک زبردست مظاہرہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، یوم القدس مارچ کے لئے بڑی تعداد میں لوگ برطانوی دارالحکومت کے مرکز میں برطانوی وزارت داخلہ کی عمارت کے سامنے جمع ہوئے اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تحریریں لکھیں اور "فلسطین کی آزادی"، " اور "فلسطینیوں کا قتل بند کرو" جیسے نعرے لگائے۔

لندن میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا + ویڈیو

رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مارچ کرنے والے مظاہرین میں کچھ آرتھوڈوکس یہودی بھی نظر آئے، وسطی لندن میں ہونے والے مارچ کا اہتمام جسٹس فار فلسطین (Justice For Palestine) نامی کمیٹی نے کیا تھا جو کہ ہر سال اس مارچ کا اہتمام کرتی ہے۔

اس کے بعد انگلینڈ میں مظاہرین نے برطانوی ہوم آفس کے سامنے سے وزیر اعظم کے دفتر تک مارچ کیا اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے اور فلسطینیوں کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق احتجاج کرنے والے گروپوں نے فلسطینی پرچموں کے ساتھ جو نعرے لگائے ان میں " فلسطین کو آزاد کرو "جیسے نعرے بھی شامل تھے۔

سوشل نیٹ ورکس پر شائع ہونے والی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ صیہونیوں کے خلاف مظاہروں میں شریک آرتھوڈوکس یہودیوں کے ایک گروپ نے احتجاجاً صیہونی حکومت کے پرچم کو نذر آتش بھی کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .